عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ؛ پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر غور کررہی ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربرہی میں اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صنعت اسلم اقبال اور دیگر اہم وزرا و سرکاری حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گا۔ دوسری جانب عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے

About BBC RECORD

Check Also

گریجویٹ ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے