شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نوسرباز گروہ سرگرم

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نوسرباز گروہ سرگرم ٹیسٹ کروانے کاجھانسہ دےکر عارضہ قلب کی زیرعلاج مریضہ کی طلائی بالیاں لےاڑاخاتون فاروق آباد سےعلاج کروانےکے لیے سی سی یووارڈ میں داخل تھی نامعلوم نوسرباز کے خلاف مقصود احمد نے کارروائی کے لیے اے ڈویژن پولیس کوتحریری درخواست دے دی لواحقین نےگفتگو کرتے بتایا کہ ہسپتال سیکیورٹی کا کوئی مستقل بندوست نہ ہے جس کی وجہ سے آئے روز ہسپتال میں وارداتیں معمول بن گئی ہسپتال انتظامیہ بھی توجہ نہ دے رہی ہے

فاروق آباد کے رہائشی اشٹام فروش مقصود احمد اپنی والدہ مقبول بی بی زوجہ منظور احمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے سی سی یووارڈ میں علاج معالجہ کیلئے لیکرآیااورچند لمحوں کے لیےباھرگیٹ پرچلاگیاکہ اسی دوران نامعلوم نوسر باز نےضعیف العمر مریضہ خاتون کو ہسپتال کاملازم اورٹیسٹ کروانے کا جھانسہ دےکر کہا کہ اماں جی آپ کا ٹیسٹ ہونا ہے اس لیئے کانوں سے طلائی بالیاں اتار دیں خاتون نے بالیا ں اتار کرنوسرباز کوتھمادی جوطلائی بالیاں لوٹ کر بھاگ گیا

طلائی بالیوں کی مالیت تقریباًایک لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،خاتون کے بیٹے مقصود احمد نے تھانہ اے ڈویژن پولیس کونامعلوم نوسربازکےخلاف کارروائی کرنے کی درخواست دے دی ھےجبکہ نوسربازکی گیٹ کےطرف بھاگتے ھوے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآگئ ھے

About BBC RECORD

Check Also

رحیم یار خان میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، سڑک پر پھینک کر فرار

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ رحیم یار خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے