’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار

شاہدہ نسرین
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی
ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے اسپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی گرفتار کرلیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نیٹ ورک کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا، ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا جس کو محمود صدیقی کی ہدایت پر رقم فراہم کی جاتی تھی اور ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا جب کہ گرفتار ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے خلاف سعودی ووٹ پروپیگنڈہ ہے: دفتر خارجہ

Share this on WhatsAppپاکستان نے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے