شیخوپورہ پولیس،ضلعی انتظامیہ، رینجر ز اورپاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
پنجاب حکومت کے احکامات کے پاسداری، امن وامان کی صورتحال اور کورنا وائرس سے بچاؤ بارے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شیخوپورہ پولیس،ضلعی انتظامیہ، رینجر ز اورپاک فوج نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی نے کی۔فلیگ مارچ میں شیخوپورہ پولیس،ضلعی انتظامیہ،ایلیٹ فورس ،ڈالفن سکواڈ، ٹریفک پولیس، اور پاک فوج کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ کے دوران بازاروں،مارکیٹوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے آخری عشرہ اوریوم علی ؓ پر سکیورٹی انتظامات سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنانا ہے۔اس نازک صورت حال میں کورونا سے بچاؤ کی تدابیرپرعمل کرنا ہر فرد پر لازم ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔کسی کو خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں ہے۔ کاروبار کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی اس سلسلہ میں تاجر برادری اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں اورایس او پیز پر عمل کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے