بوئنگ سعودی عرب کو ایک ہزار سے زائد میزائل فروخت کرے گا

امریکی ادارے بوئنگ اور سعودی حکومت کے درمیان دو ارب ڈالر سے زائد رقم کے دو معاہدے طے پائے ہیں، جن کے تحت بوئنگ سعودی عرب کو ایک ہزار سے زائد، زمین سے زمین اور بحری جہاز شکن میزائل فروخت کرے گا۔

یہ بات امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بدھ کے روز بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک معاہدہ ایک اعشاریہ نو سات ارب ڈالر کا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے SLAM ERs جی پی ایس گائیڈڈ میزائل نظام کو جدید تر بنایا جائے گا جب کہ دوسرے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو اینٹی شپ میزائل دیے جائیں گے۔ محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ امریکا نے برازیل، قطر اور تھائی لینڈ کو بھی اینٹی شپ میزائل دینے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران نواز ملیشیاؤں کی تخریبی کارروائیاں عراق کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں : واشنگٹن

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خارجہ نے بغداد میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر پر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے