سعودی عرب میں کورونا وائرس کا خوف برقرار؛ عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ریاض
سعودی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

سعودیہ میں عیدالفطر کی تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گی تاہم رمضان کے آخر تک تمام شہروں میں جاری کرفیو میں نرمی رہے گی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو کے دوران عوام صبح 9 سے شام 5 پانچ تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 264 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے