بحران سے نمٹنے کے ليے بھارت ميں بڑے امدادی پيکج کا اعلان

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے سبب پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے بیس لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے یعنی 266 بلین ڈالر کے اس پیکج سے یومیہ مزدوروں، کسانوں، منظم اور غیر منظم سیکٹر کے ورکرز، مائیکرو، چھوٹی اور درميانے درجے کی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے اسے دنیا کا سب سے بڑا اور جامع امدادی پیکج قرار دیا۔ وزیر اعظم مودی کے اعلان کے ساتھ ہی بھارت دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے کووڈ انیس کی وجہ سے تباہ حال معیشت پر قابو پانے کے لیے امدادی پیکجز کا اعلان کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ جوابی کارروائی کریں گے، چین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بیجنگ چین نے ٹک ٹاک اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے