30لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ڈی ایس پی سٹی

محمود بیگ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ شیخوپورہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے عبدالحمید نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کا روئی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کو بذریعہ مخبر خاص اطلاع ملی کہ اسد علی اور سدرہ بی بی نامی بدنام زمانہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیا ت فروش فیملی کے روپ میں حافظ آباد سے براستہ ہرن مینار روڈ شہر شیخوپورہ آرہے ہیں، اگر فوری ناکہ بندی کی جائے تو بھاری منشیات سمیت مذکورہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے،مخبر خاص کی اطلاع کو معتبرسمجھتے ہوئے،پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ریلوے پھاٹک حافظ آباد روڈ ناکہ بندی کی تو ایک موٹر سائیکل جس پر ایک مرد اور عورت سوار تھے کو روک کر چیک گیا، جن کی تلاشی عمل میں لانے پر 19کلو چرس، ساڑھے 10کلو افیون، اور آدھا کلو پاوڈر برآمدکرلی گئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز کو ڈی ایس پی سٹی محمد خالد نے بتایا کہ زیرحراست ملزمان دوسرئے اضلاع میں اسی طرح موٹرسائیکل پر بیٹھ کر منشیات فروخت کرتے ہیں اور وزن کرنے کے لیے الیکٹرونک کنڈا بیگ میں رکھ کر منشیات مختلف طریقوں سے فاروق آباد سے بلال نامی منشیات فروش لیکر دوسرے اضلاع میں فروخت کرتے تھے مذکورہ ملزمان کے قبضہ سے منشیات وزن کرنے والا الیکٹرونکس کنڈا،بچوں کے کپڑئے،نقدی،آرٹی فیشن جیولری برآمد کرلی گئی اور منشیات کا مکروہ دھند ہ کرکے نوجوان نسل کوتباہ وبرباد کرنے والے نیٹ ورق کو پکڑنے کے لیے خفیہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں،

ایس ایچ او بی ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کئے جانے پر ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس پارٹی کو شاباش اور سرٹیفکٹ دینے کا اعلان کیا ہے،ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے بتایا کہ منشیات فروشی سب سے بڑی لعنت ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے،ہم بہت جلد اس گروہ کے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے۔

About BBC RECORD

Check Also

گریجویٹ ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے