ٹاپ پاکستانی ریسلر انعام بٹ اکھاڑے میں واپسی کیلئے بے قرار

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ اکھاڑے میں واپسی کیلئے بے قرار ہیں جن کا کہنا ہے۔ کہ سماجی فاصلوں کے باعث ریسلنگ سے دوری مچھلی کو پانی سے باہر نکال دینے جیسی ہے ۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں کہیں بھی ریسلنگ کے مقابلے نہیں ہو رہے جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلوں کی پابندی کے باعث وہ دیگر پہلوانوں کے ساتھ مشق بھی نہیں کر سکتے لہٰذا معمولات کی اس تبدیلی کو وہ بہت زیادہ محسوس کر رہے ہیں۔

انعام بٹ کے مطابق وہ لاک ڈاؤن کے دوران خود کو فٹ رکھنے کیلئے گھر میں ہی مختلف ورزشیں کر رہے ہیں تاکہ فٹنس برقرار رکھی جا سکے تاہم وہ حالات بہتر ہوتے ہی اکھاڑے میں جا کر سب سے پہلے شکرانے کے نفل ادا کریں گے اور پھر وہ تمام داؤ پیچ آزمائیں گے جو ان کے ذہن میں موجود ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

اٹلی کا رگبی اسٹارکوروناکیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا

Share this on WhatsApp اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے