بھارتی جارحانہ پالیسیاں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں،وزیراعظم

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحانہ پالیسیاں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارتی مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے، لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، یہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں، میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق خبردار کرتا رہا ہوں، بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں، عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

About BBC RECORD

Check Also

طلال چوہدری کو خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیازخمی حالت میں اسپتال منتقل

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور سابق وزیر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے