بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کردی

اطر مینگل
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کوئٹہ
صوبائی محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں 19 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کئے گئے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کی جائے گی، صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اجلاس میں کورناوائرس کے مقامی سطح پر پھیلاوٴ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ جب کہ محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ وی ٹی ایم کٹس کی فور ی خریداری کریں اور خضدار اور لورا لائی میں پی سی آر مشین فراہم کی جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

لاہور چیمبر الیکشن: پہلے مرحلے میں پیاف فاؤنڈر الائنس کا کلین سویپ

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور لاہور چیمبر انتخابات ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے