پنجاب حکومت سے صحافیوں کے لیے مراعات ہم لیکر دینگے؛ رانا محمدعظیم

شیخوپورہ
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمدعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبر اپنا راستہ خود بناتی ہے او صحافی وہ ہے جو خبر کی اہمیت کو جانتا ہوخبر یہ نہیں ہے کہ کتے نے انسان کو کاٹ لیا بلکہ خبر یہ ہے کہ انسان نے کتے کوکاٹ لیا،جب آپ بیان دینگے تو بیان خبر نہیں ہوگا،قاری اخبار ہونے سے ہی انسان بڑا صحافی بنتا ہے،پھولنگر میں ایک صحافی کا قتل ہوا جس بیچارے کو لکھ دیا گیا کہ اس نے غربت سے تنگ کر آکر خود کشی کرلی بہت بڑاظلم ہے بغیر تصدیق کے ایسی خبر دینا وہ مقتول صحافی دو روز قبل اغوا ہوجاتا ہے اور خبردینے والا کہتا ہے کہ رات اس کے بچوں کو کھانا نہ ملا اور اس نے پھندہ لگا کر خود کشی کرلی پھولنگر کے متعلقہ تھانہ میں قتل لا مقدمہ درج ہوچکا ہے مقتول حساس ادارئے کے آفیسر کا حقیقی بھائی ہے،صحافت پیغمبری شعبہ ہے،ہم نے بیٹھ کر جھوٹ لکھنا ہے تو ہم نے لوگوں کو دھوکہ دینا ہے،

اگر ہم نے سچ بولنا ہے تو لوگوں نے اس پر بھی یقین کرنا ہے،لہذہ ہمیں تحقیق کرنی چاہیے،اسلا م بھی تحقیق کرنے کا حکم دیتاہے،صرف اس پر تحقیق نہ کرو جس پر یقین ہے،جب تحقیق کرکے صحافی خبر دے گا تو سیلاب کے راستہ کی طرح خبر خود راستہ بنالے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم آذادی صحافت کے پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،رانا محمد عظیم کا کہناتھا کہ آپ کا دشمن اخبار کا مالک نہیں نہ ہی ایڈیٹر ہیں بلکہ آپ کا دشمن آپ کے پیچھے درخواست لیکر کھڑئے ہونے والا ہے اپنی صفحوں میں اتحاد پید ا کرو،قلم کی حرمت پر آنچ نہ دی جائے،ہم ہر اس صحافی کی آواز ہیں جو مضافات میں کہیں بھی بیٹھ کر صحافت کو خدمت سمجھ کررہا ہے،جس طرح شیخوپورہ پریس کلب کے دوستوں نے اتحاد کیا اسی طرح مضافات کے پریس کلبوں کا اتحاد کروا دیں اور مجھ کو ان کے نام شیخوپورہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے دیں ہم آپ کے جائز مسائلات کا تدارک کرنے کے لیے قلم،زبان اور ہاتھ سے کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ قابلیت کے بل بوتے پر جو میدان صحافت میں آئے اس کی قدر کریں،جونیر پڑھے لکھے صحافیوں کے لیے جگہ بنائیں دلوں کو تنگ نہ کریں کشادہ رکھے آپ لوگوں کو عزت دینا شروع کردیں اللہ آپ کو عزت دلوانا شروع کردے گا،

انہوں نے کہاکہ جب صحافیوں میں اتفاق نہیں ہوتا تواسکا فائدہ ہمیشہ وہ اعلی افسران لیتے ہیں جو آپ کو کبھی خوش نہیں دیکھناچاہتے اور جب آپ سب ایک چھت تلے بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں اس وقت آپ کو کوئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں ہوتااسکی سب سے بڑی وجہ اتفاق ہے اتفاق میں برکت اسی لیے ہے،انہوں نے کہاکہ صحافیوں ایک کنبے کی طرح ساتھ جیو،ساتھ لڑؤ اورساتھ مرؤں گے تو کامیابیاں آپ کے قدم چومے گی،انہوں نے کہاکہ جس صحافی کو ادارئے تنخواہ نہیں دیتے وہ ہمیں بتائیں ہم ان کو ان کے حقوق لے کر دینگے،رانا محمد عظیم نے کہا کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک رولنگ دی جس کی وجہ سے تین مختلف اداروں کے مالکان کو ہتھکڑیاں لگ گئیں تھیں یہ کوئی بڑی بات نہیں آپ لوگ مل کر بیٹھے سہولیات آپ کے قدموں میں پڑی ہونگی،انہوں نے کہاکہ جوملک پاکستان کی آزادی صحافت کو تنقید کانشانہ بناتے ہیں

ان کو سعودی عرب،چاینہ،ایران،ترقی اور دیگر ممالک کا مشاہدہ کرنا ہوگا امریکہ میں ٹرمپ نے صحافی کو پریس کانفرنس سے باہر نکال دیا،اگر ایسا پاکستان میں ہوتا تو ہرچیزجام ہوجانی تھی، جہاں پر اظہار رائے کی آزادی نہیں ان سے پوچھے پاکستان میں صحافت جس طرح سے آزاد ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے جوبھی مراعات ہیں وہ سب ہم لیکر دینگے سب صحافیوں کو متحد رہنا شرط ہے،تقریب کے احتتام پر سرپر سرست اعلی پریس کلب عبدالحمید بھٹی،چیئرمین پریس کلب امجد نذیر بٹ،صدر شیخوپور ہ پریس کلب مبشر حسن بٹ،جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان،ریاض اکبر معصومی،عظیم احمد یزادنی،مضافات سے آنے والے صحافیوں نے خطابات کئے اورشہید ہونے والے صحافیوں کی بلندی اے درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

رحیم یار خان میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، سڑک پر پھینک کر فرار

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ رحیم یار خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے