سرگودھا پولیس نےسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی شروع کردی

شمشیر شیرازی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ سرگودھا
:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے قتل، اقدام قتل کے آٹھ مقدمات میں مطلوب اشتہاری فاروق احمد عرف فاروقی ولد مختار احمد سکنہ چک نمبر45جنوبی سرگودھا، تھانہ بھیرہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب محبوب شاہ ولد شفیق سکنہ سرگودھا، تھانہ کینٹ وبھاگٹانوالہ پولیس نے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب صفدر رسول ولد غلام رسول سکنہ شیلر کالونی اور نوید خان ولد شہباز سکنہ ھڈہ کو گرفتارکرلیا ہے۔

اسی طرح دیگر اقدام قتل، چوری، اغواء، بدفعلی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد آصف ولد رفیق سکنہ بلاک زیڈ، تھانہ کینٹ پولیس نے سلیم ولد فقیر، عبدالسلام ولد ابراہیم، منظور ولد رفیق، محمد اقبال ولد عبدالرشید سکنائے چک نمبر45جنوبی، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے پرویز اقبال ولد سعید اللہ سکنہ بھکر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ذوالفقار علی ولد عطاء محمد سکنہ ہتھنی چوک، تھانہ کڑانہ پولیس نے الطاف ولد نذر محمد سکنہ گوجرنوالہ، محمد اقبال ولد دین محمد سکنہ ملتان،تھانہ عطاء شہید پولیس نے علی اکبر ولد محمد حنیف سکنہ مصطفی آباد، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے تصورعباس ولد ریاض حسین سکنہ کوٹ نورشاہ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے شابان مزمل ولد مزمل حسین سکنہ آہلی روانہ کوٹ مومن، تھانہ شاہ پورسٹی منیر عباس ولد غلام شبیر سکنہ شاہ پورصدر اور تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد ادریس ولد شفیق سکنہ چک123جنوبی سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے

About BBC RECORD

Check Also

رحیم یار خان میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، سڑک پر پھینک کر فرار

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ رحیم یار خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے