اسرائیلی انتہا پسندوں کی مجرمانہ لا پرواہی نے انہیں کرونا کی مصیبت میں ڈال دیا

اسرائیل میں انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صہیونیوں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی احکامات نظر انداز کرنے کے نتیجے میں اس وقت اسرائیل ایک نئی مشکل سے دوچار ہوچکا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے اوائل میں وسطی اسرائیل کے شہر بنی براک کی سڑکوں اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم تھا۔ ان میں سے بیشتر بنیاد پرست آرتھوڈوکس یہودی تھے جو اپنے مذہبی رہ نماؤں کی فرمانبرداری کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں گھوم رہے تھے۔جمعہ تک کرونا کی وجہ سے بنی براک ملک کا بدترین مقام بن چکا تھا۔ ایک مقامی تجزیہ نگار نے بتایا کہ بنیاد پرست یہودیوں کی وجہ سے بنی براک کی 40 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔اسرائیلی پولیس نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد جمعرات کی شام حکومت کی منظوری کے بعد جمعہ سے بنی براک میں مکمل لاک ڈائون کیا ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی اتھارٹی نے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل وحرکت پرسخت ترین پابندیاں عاید کی ہیں تاکہ شہروں اور قصبوں میں کرونا کی وباء کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ اسرائیلی پولیس نے متعدد علاقوں کو ‘نوگو ایریاز’قرار دیا ہے۔شہر کے تمام داخلی راستے اور درجنوں روڈ بلاک لگائے گئے تھے۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران کولاک ڈائون قائم رکھنے کےلیےتعینات کیا گیا۔اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی وباء پھیلنے کی ایک وجہ مذہبی رہ نمائوں کی اندھی تقلید اور جدید ریاستی اصولوں سے انحراف بھی شامل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کرونا بحران کی جڑیں ایک مخصوص مذہبی گروپ سے جا کر ملتی ہیں۔ یہ گروپ اسرائیل میں الٹرا آرتھوڈوکس کی کالونیوں اور کچی آبادیوں میں رہتا ہے جہاں بیماریاں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔ اسرائیلی سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ فزیشنز کے صدر ہاگے لیون نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آرتھوڈوکس برادری میں بڑے پیمانے پر کرونا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ بنی بریک پہلا شہر ہے جس کو "نو گو ایریا” قرار دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ایلات ، مودیعین علیت، بیتار علیت، بیت شمس اور حریدیم یہودیوں کی دیگر کالونیوں کو بھی نو گو ایریا قرار دیا جاسکتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے 10 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا، نیویارک ٹائمز

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے