اسپین:کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 849 ہلاکتیں ، 9222 نئے کیسوں کی تصدیق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسپین
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے 849 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اٹلی کے بعد اسپین دنیا میں کرونا کے مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس یورپی ملک میں اس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 8189 ہوگئی ہے اور اب تک اس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 94417 ہوگئی ہے۔اسپین میں منگل کو 9222 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور یوں اس کے مریضوں کی تعداد میں 11 فی صد اضافہ ہوا ہے۔سوموار کو کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 8۰0 فی صد اضافہ ہو ا تھا۔

اسپین کی وزارت صحت کے ہنگامی رابطہ یونٹ کی خاتون ترجمان ماریہ ہاؤزے سائرا نے کہا ہے کہ’’یہ درست ہے آج (منگل کے روز) کیسوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر کیسوں کی تعداد میں کمی کا رجحان بھی جاری ہے۔گذشتہ ہفتے اسی عرصے میں کرونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد 20 فی صد بتائی گئی تھی۔ہسپانوی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کو روکنے کے لیے نے چار ہفتے کے قومی لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔اس کو شروع ہوئے 18 دن ہوچکے ہیں۔

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس شہر میں اب تک 3609 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 27509 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اسپین اب دنیا بھر سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کٹس حاصل کررہا ہے اور وہ روزانہ قریباً پچاس ہزار افراد کے ٹیسٹ کرنا چاہتا ہے۔اس وقت اسپین میں یومیہ بیس ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

ہسپانوی حکومت نے حفظانِ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کروڑوں یورو مالیت کی ادویہ اور طبی سامان خرید کرنے کے آرڈر دیے ہیں۔حکومت نے میڈرڈ اور دوسرے شہروں میں نمایش مرکز اور ہوٹلوں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔اس کے علاوہ دو عارضی مردہ خانے بھی بنائے ہیں۔ان میں سے ایک اولمپک کے آئس سکیٹنگ میں قائم کیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

عراق میں داعش کے سابقہ لیڈر ابو بکر بغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا گیا

Share this on WhatsAppعراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے