کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بر وقت اقدامات اٹھائے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بر وقت اقدامات اٹھائے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا ہے، کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے، اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وباء پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی، اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن کے منفی کردار کو تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھا جائے گا، اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ آج قوم کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے، پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کا قرض مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی فیصلوں سے ہی اتارا جا سکتا ہے، وزیراعظم عمران خا ن نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کروڑوں روپے کی کورونا کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور کروڑوں روپے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے