مجسٹریٹس آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں؛ اظفرضیاء

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لیہ
ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءکی ہدایت پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیںجس کے لئے فلور ملز اور مارکیٹ سمیت آٹا فیئرپرائس شاپس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شائستہ یاسمین نے 152،128اور139ٹی ڈی اے ،خالدمحمود نے رفیق آباد جبکہ سادیہ خان نے چوک اعظم کا معائنہ کیاجہاں آٹا باآسانی اورمقررنرخوں پر دستیاب تھااور کوئی قلت نہ تھی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بتایاکہ حکومت کے مقررکردہ ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 20کلوگرام آٹے کا تھیلہ 805روپے میں فروخت کیاجارہا ہے

اور روزانہ کی بنیاد پر14ہزار 2سو تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی وزائد نرخوں پر آٹا فروخت کرنے سے اجتناب کریں ورنہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس موقع پر صارفین سے آٹے کی دستیابی اور کوالٹی کے بارے میں بھی دریافت کیا گیاجس پر انہوں نے کوالٹی ودستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صارفین کو ہدایت کی کہ خریداری میں آنے پردوکانوں میںپیشگی احتیاطی تدابیر کے تحت رش نہ کیاجائے ایک دوسرے سے فاصلہ پر کھڑئے ہوں اور گھرسے آتے اور جاتے وقت اپنے ہاتھوں کولازمی دھوئیں ۔

About BBC RECORD

Check Also

جن علماء پر پہلے سے پابندی عائد ہے وہ بیان نہیں کرسکیں گئے؛ ڈپٹی کمشنر

Share this on WhatsApp(پی آئی ڈی) بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ نیلم ماہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے