کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرانے پر مقدمات درج

نسیم غنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛کراچی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔سندھ حکومت نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعے کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔

یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف 3سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

حشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے

Share this on WhatsAppعراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے