پاک پتن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

واجد ملک
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ پاک پتن
نواحی گاؤں میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کے مطابق پاک پتن کے نواحی گاؤں 71 ای بی میں رمضان نامی شخص کے گھر کی ایک دیوار گر گئی، ملبے میں رمضان کی والدہ اور بیٹی دب گئے۔ گھر کے افراد دادی اور پوتی کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹا رہے تھے کہ کمرے کی چھت گر پڑی۔واقعے کی اطلاع ملننے پر گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا، نکالے گئے افراد میں سے 4 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمی تھے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ جواد رمضان ،12 سالہ شہزاد رمضان ،8 سالہ بیٹی فرح رمضان اور شریفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ 8 سالہ شان رمضان اور محمد رمضان شدید زخمی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کروڑوں روپے کی کورونا کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور کروڑوں روپے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے