صفائی کی یہ گھریلو اشیا کورونا وائرس ختم کرسکتی ہیں

کورونا وائرس کے مرض اور خوف نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اپنی بالکل نئی کیفیت کی باعث اس وائرس کو اب بھی گہرائی میں سمجھا جارہا ہے۔ لیکن اب ہم جان چکے ہیں کہ کورونا وائرس ہوا میں چند گھنٹے اور کسی سطح پر زیادہ سے زیادہ 9 روز تک کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔

کورونا کے مریض کے انسانی لعاب اور ناک کے مائع میں وائرس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انسانی فضلے میں بھی یہ وائرس موجود ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل کہ ہم گھریلو اشیا سے کورونا وائرس کی صفائی پر بات کریں، پہلے یہ جان لیجئے کہ یہ وائرس کس سطح پر کتنے روز تک برقرار رہتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ وائرس اسٹیل اور پلاسٹک پر 9 روز تک کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔ اس پر بعض ماہرین نے کہا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ نو دن بعد بھی یہ وائرس بیمار کرسکے گا بلکہ اس کے کچھ حصے غائب ہوسکتے ہیں اور شدت کم ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس اگر کاغذ یا گتے پر ہو تو چند گھنٹوں میں ازخود ختم ہوسکتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کورونا وائرس وبا ؛ گوگل اور ٹویٹر کے نئے فیچرز متعارف

Share this on WhatsAppکورونا وائرس وبا کے دوران صارفین کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے