کورونا سے نجات ہمارے مسیحا دلائيں گے، اسرائيلی وزیر صحت

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسرائیل
وزیر صحت یعقوب لٹزمان کا یے کہ کورونا وائرس کا بحران اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا اپنے خاتمے کی طرف گامزن ہے اور وہ دن قریب ہیں جب "مسیحا” زمین پر اترے گا اور یہودی برادری کی حالت زار کو دور کرے گا اس انٹرویو ميں یعقوب لٹزمان نے مزيد کہا، "ہم دعا اور امید کر رہے ہیں کہ مسیحا فسح (جو یہودیوں کا آمد بہارکا تہوار ہے) کے موقع پر پہنچے گا، جو ہماری نجات کا وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مسیحا آئے گااور جس طرح خدا ہمیں مصر سے نکال لایا تھا اسی طرح ہم و باہر لے آئے گا۔” یعقوب لٹزمان کا مزيد کہنا تھا، "جلد ہی ہم آزادی کے ساتھ نکلیں گے اور مسیحا ہميں دنیا کیديگر تمام پریشانیوں سے نجات دلائے گا۔” لٹزمان، جو الٹرا آرتھوڈوکس یونائیٹڈ تورہ یہودی پارٹی کے سربراہ ہيں، اسرائیل میں بنجمن نیتنیاہو حکومت کے ایک اہم رکن مانے جاتے ہيں۔

یہودیوں کا مسیحا کے بارے ميں عقيدہ
يہودی عقیدے کے مطابق، مسیحا داؤدی نسل سے تعلق رکھنے والا مستقبل کا یہودی بادشاہ ہو گاجو اسرائیل کو کسی بڑی تباہی سے بچائے گا۔ یہودی عقيدے کے تحت يہ مسیحا "ایک نجات دہندہہے جو اختتام پر ظاہر ہو گا اور خدا کی بادشاہی میں داخل ہوگا”۔ یہودیوں کا ماننا ہے کہ مسیحاکی آمد قیامت سے پہلے ہی دنیا کو آخری مرحلے کی طرف لے جائے گی۔اسرائیل کے وزیر صحت کے یہ بيانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب اسرائیل میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سولہ سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ کووڈ انیس سے کم سےکم ایک مریض کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔دريں اثناء اسرائیل ميں کم سے کم 8 اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر ديا گيا ہے۔

کورونا وائرس کے بارے میں مفروضے اور حقائق
کیا نمکین پانی سے ناک صاف کرنا سود مند ہے؟
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ نمکین محلول ’سلائن‘ وائرس کو ختم کر کے آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے۔

فسح کا تہوار
واضح رہے کہ عبرانی کيلنڈر کے مطابق آمد بہار کا تہوار فسح اس سال آٹھ اپريل سے سولہ اپريلتک جاری رہے گا۔فسح کا تہوار یہودیوں کے کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ یوں تو بہت سیمختلف روایات اس تہوار سے منسوب ہیں اور یہ یہودیوں کے ليے غير معمولی اہمیت کا حامل ہے تاہماس کا نام دسویں صدی سے چلا آرہا ہے اور یہ واقعہ عبرانی بائبل میں ملتا ہے۔

اسرائیلی وزیر کے بيان پر تنقيد
اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹزمان، جو ایک سخت گير موقف رکھنے والے قدامت پسندسیاستدان ہیں، کے اس بیان نے قوم کے ترقی پسند حلقوں ميں تحفظات پيدا کر ديے ہيں۔ مختلفحلقوں کی جانب سے يہ سوال اٹھايا جا رہا ہے کہ "آيا گہری مذہبی جڑيں رکھنے اور قدامت پسندمذہبی نظريات کے حامل شخص کو اس طرح کے نازک مرحلے میں وزارت صحت کی سربراہی کرناچاہيے یاد رہے کہ اس وقت سخت گیر ربی، عیسائی پادری اور مسلمان مبلغین سب ہی اپنے اپنے عقيدےکے مطابق ملہک وباء کورونا وائرس کی مذہبی اہمیت، وجوہات اور اس کے سدباب کے مذہبی طريقےتلاش کرنے اور اسے عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہيں۔

About BBC RECORD

Check Also

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 117 ، اسرائیل میں 18 اموات

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسرائیل کرونا وائرس کے سبب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے