شہزادہ چارلز میں کورونا وائرس کی تصدیق

رابرٹ ولیم
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ برطانیہ
شہزادے چارلز میں چند علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے 71 سالہ ولی عہد چارلز میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور وہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے تھے۔

شہزادہ چارلز کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلز میں اس بیماری کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہیں، شہزادے کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم اُن میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ چارلز سمیت 70 سال زائد عمر کے حامل شاہی خاندان کے ممبران کو ہجوم سے دور اور پرسکون مقام پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ شہزادہ ولیم ملک کے بادشاہ کے طور پر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کیسز 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار ہوگئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مہلک بیماری سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے

Share this on WhatsAppعراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے