سعودی عرب: کرونا وائرس سے سات سو ہلاکتوں کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد 2500 سے تجاوز

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ سعودی عرب
وزارتِ صحت نے بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں 700 ہوگئی ہے اور اس کا شکار افراد کی تعداد 2500 سے متجاوز ہوگئی ہے۔

آج ہلاک ہونے والے کی عمر 46 سال تھی۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 18 افراد نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور انھیں سعودی عرب میں واپسی پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے منگل کو کرونا وائرس سےایک مقامی کی موت کی تصدیق کی تھی۔اس کو مدینہ منورہ میں ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا

جہاں اس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ سوموار کی شب جان کی بازی ہار گیا تھا۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مملکت میں پھیلنے سے روکنے کے لیے سوموار کی شب سے گیارہ گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور بدھ کو تین شہروں مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور الریاض میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
بشکریہ ابلاغ

About BBC RECORD

Check Also

بھارت:فیس بُک پراسلام مخالف پوسٹ کے ردِّعمل میں پُرتشدد احتجاج، تین افراد ہلاک،100 گرفتار

Share this on WhatsAppبھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گڑھ بنگلور میں فیس بُک پر توہین ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے