اسلام آباد کے نواح میں کرونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آنے پر علاقہ سیل، آمد ورفت پر پابندی

نسیم غنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛اسلام آباد
پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو کو کرونا کے کیسز سامنے آنے پر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ علاقے داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔

بیورو چیف؛ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کرونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آئے جس کے سبب علاقے میں سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے شہر سے باہر جانے یا لوگوں کے علاقے میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ بھارہ کہو کو جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں واضح رہے کہ اس علاقے میں کرونا وائرس کے پہلے کیسز ایک مقامی مسجد میں موجود تبلیغی جماعت کے رکن میں سامنے آئے جس کے بعد اس مسجد کو سیل کر کے علاقے میں لاک ڈائون کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود کرونا کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کیا آپ بلوچی تھیریم یا بیسٹ آف بلوچستان کے بارے میں جانتے ہیں؟

Share this on WhatsAppپاکستان کے پسماندہ صوبہ بلوچستان کو کئی تاریخی حوالوں سے انتہائی اہمیت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے