ڈیرہ غازیخان پولیس نے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے ملزم سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کرکےمقدمہ درج کرلیا

بیورو چیف کے مطابق حامد مقبول SI اور صدر پولیس کی مشترکہ کاروائی ملزم اعجاز ولد شملہ سکنہ کوٹ ہیبت کے قبضہ سے *36 عدد پسٹل 30بور، کلاشنکوف 01 عدد ، منی کلاشنوف 03 عدد ، MPS راٸفل 02 عدد اور 5 ہزار سے زائد گولیاں اور 3 لاکھ 54ہزار برآمد* کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ڈی پی او اختر فاروق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران حامد مقبول SI اور تھانہ صدر پولیس ، محمد ارشد ASI اور جواد احمد ASI پر مشتمل ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم اعجاز ناجائزاسلحہ کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور جس کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ موجود ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر شکیل احمد بخاری نے ملزم اعجاز ولد شملہ قوم درکھان کو خطرناک اسلحہ 36 عدد پسٹل 30بور، کلاشنکوف 01 عدد ، منی کلاشنوف 03 عدد ، MPS رائفل 02 عدد اور 5 ہزار سے زائد گولیاں اور 3 لاکھ 54 ہزار سمیت ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے قانون کی پا سداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ بدامنی پھیلانے والے عناصرکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

مردان میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Share this on WhatsAppمردان میں 8 سالہ بچی ماہا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے