قرنطینہ میں ڈیوٹی کے دوران مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں؛ڈی پی او

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا کہ زائرین ہمارے مہمان ہیں ان کی سکیورٹی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔پنجاب پولیس کے جوانوں کو مکمل سکیورٹی لباس میں ملبوس کرکے ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہا ہے۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ قرنطینہ میں ڈیوٹی کے دوران مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔زکام اور کھانسی میں مبتلا شخص سے کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ہر جوان حفاظتی ماسک کا استعمال کرے۔ہر آدھے گھنٹے بعد صابن اور دیگر جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھوئے جائیں۔بغیر ہاتھ دھوئے،آنکھ،ناک اور کان کو نہ چھوا جائے۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ پولیس جوان خدمت خلق کے جذبہ کے تحت فرائض انجام دیں۔
ان کی ہر ضرورت کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔

About BBC RECORD

Check Also

مردان میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Share this on WhatsAppمردان میں 8 سالہ بچی ماہا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے