آزادکشمیر میں 3 دن کیلئے ٹرانسپورٹ سروس بند، قیدیوں کی سزا میں بھی کمی کا اعلان

سردار منصور
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ مظفر آباد
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے سبب لگی ہوئی ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جمعہ کی رات سے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ سروس منسوخ کردی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں تین دن کے لیے کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد بدر منیر نے کہا کہ پابندی کا اطلاق مقامی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی ہو گا۔ادھر وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کیانی نے کہا کہ چار مشتبہ مریضوں کے نمونے جمعرات کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوا دئیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر آزاد جموں و کشمیر میں 40 نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیجے گئے تھے جس میں سے 23 کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں جن میں سے ایک شخص میں وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹر نجیب کیانی نے کہا کہ بقیہ 17 افراد کی رپورٹس کل تک موصول ہو جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر سربراہی منعقدہ ریاستی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں میرپور میں اسکریننگ سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا جہاں حال ہی میں 3 ہزار سے زائد لوگ بیرون ملک سے واپس لوٹے ہیں۔وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کے علاوہ بقیہ تمام قیدیوں کی سزا میں بھی دو ماہ کی کمی کردی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’پاکستان ميں وائرس کے حقيقی کيسز کہيں زيادہ ہو سکتے ہيں‘

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے