موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ؛ کمشنر نسیم صادق

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں کوہ سلیمان سے نکلنے والی رود کوہیوں کے راستوں پر وارننگ جاری کردی گئی۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ فلڈ وارننگ جاری ہونے پر ریونیو،ریسکیو 1122،ہیلتھ،پی ڈی ایم اے،بی ایم پی اور دیگر اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ سخی سرور رود کوہیوں میں بس حادثہ کی انکوئری کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا،غیر قانونی پارکنگ سے حادثہ پیش آیا۔پارکنگ اور رود کوہیوں کے الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

کمشنر نے کہا کہ رود کوہیوں کے سیلابی راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔تمام محکموں کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری تیاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


رود کوہی میں زائرین کی بس حادثے کی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار اے سی کوٹ چھٹہ شاہد ملک۔زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف طاہر احمد۔ منیجر اوقاف اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے پیدل دربار سخی سرور کیروٹس کا معائنہ کیا اور محکمہ اوقاف کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

کمشنر نے محکمہ اوقاف کو ہدایات جاری کیں کہ کمپلیکس میں صرف زائر مسافروں کو رہائش فراہم کی جائے۔عرس کے انتظامات اور دربار سخی سرور کے ارد گرد صفائی کی صورتحال بہتر کی جائے۔رود کوہی کے راستے میں سیلانی وارننگ سسٹم نصب کیا جائے۔رودکوہی کے راستے میں گاڑیاں کھڑی نہ ہونے دی جائیں، سٹال، دکانیں، ہوٹل اور دیگر سرگرمی رود کوہی میں راستے میں ہرگز نہ کی جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد

Share this on WhatsAppتجمل ہاشمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی کراچی کے علاقے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے