بھارت کو منہ توڑ جواب؛ ایک سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر تقریب کا فیصلہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں کل سرکاری سطح پر تقریب منعقد کی جائے گی۔ “بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوگی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔تقریب میں 26 فروری 2019ء کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

عالمِ اسلام سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛اسلام آباد کئی سال بعد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے