ن لیگ نے لاہور میں جرائم کی شرح پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

لاہور؛ مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں ماہ جنوری میں جرائم کی شرح پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ وائٹ پیپر ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا لاہور شہر میں ماہ جنوری کے دوران جرائم کی وارداتوں میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔

وائٹ پیپر کے مطابق لاہور مختلف علاقوں میں 53 شہریوں موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے، ڈکیتی مزاحمت کی وارداتوں میں چار شہری جان بحق ہوئے، ایک ماہ میں لاہور کی 27 بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

وائٹ پیپر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک ماہ میں لاہوریے 10 کروڑ مالیت کی نقدی اور اشیاء سے محروم ہوئے، پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کےلئے باربی کیو اور چکن پیس کا اہتمام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ڈیرہ غازی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے