چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا۔ چین میں موجود پاکستان طلبہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو ای میل کے ذریعے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ای میل میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو ہمیں ووہان سے واپس لانے کا حکم دیا جائے جس کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے طلبہ کی ای میل پرنوٹس لے لیا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے 18 فروری کو مقررکیس آج ہی سماعت کے لیے مقررکرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے کیس آج سماعت کے لیے مقررکرکے کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وزارت صحت اوروزارت خارجہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم برہم

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے