ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑے ہوں گے، آرمی چیف

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ راولپنڈی
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی سلامتی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غورآئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔

About BBC RECORD

Check Also

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے