ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد
ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترک صدر کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا استقبال کیا۔

نور خان ایئر بیس سے ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جب کہ ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جب کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ایوان صدر میں ترک صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت کا انعقاد کیا جائے گا، ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی ترک ہم منصب کا استقبال کریں گے جب کہ ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان کل رات8 بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

اگر ملک میں انصاف ہوتا تو عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتے‘ مریم نواز

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور قومی اسمبلی میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے