بھارت میں مسافر بس حادثے میں 16 افراد ہلاک، 31 زخمی

فیروزآباد: آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد میں آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر مسافر بس روڈ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی

جس کے نتیجے میں 16 مسافر ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ڈبل ڈیکر مسافر بس نئی دلی سے بہار جارہی تھی کہ اس دوران آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر ایک ٹرک ڈرائیور سڑک کے کنارے ٹائر تبدیل کررہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

About BBC RECORD

Check Also

مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کلکتہ بھارت کے شہر کلکتہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے