امریکی سینیٹ ایران مخالف جنگ کےاختیارسے متعلق قرارداد منظورنہ کرے: صدرٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ایران کے خلاف جنگ کی اجازت دینے کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد کو منظور نہ کرے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری سے ایران کو ایک ’’ بہت بُرا اشارہ‘‘ جائے گا اور وہ کسی استثنا کے بغیر اقدامات کرتا رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں لکھا ہے:’’یہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے کہ امریکی سینیٹ ایران جنگ اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے۔ہم ایران کے ساتھ بہت اچھا کررہے ہیں۔یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے۔‘‘

ڈیمو کریٹس نے گذشتہ ماہ یہ کہا تھا کہ انھیں ری پبلکن پارٹی کی بالادستی کے حامل ایوان کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے قرارداد کی منظوری دینا ہوگی۔اگرامریکی سینیٹ اس قرارداد کی منظوری دے دیتی ہے تو پھر صدر کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دینے سے قبل اس کی کانگریس سے منظوری لینا ہوگی۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکا: 5 افراد پر ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام

Share this on WhatsAppامریکا میں وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ اس نے نیویارک اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے