ایسا علاقہ جہاں پانی کے نلکوں سے شراب آنے لگی

کوچی: بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک شہر میں نلکوں سے پانی کے بجائے شراب آنے پر سراسمیگی پھیل گئی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک رہائشی عمارت میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ نلکوں میں پانی کا نہ آنا نہیں بلکہ نلکوں سے شفاف پانی کے بجائے گہری رنگت کی شراب کا آنا ہے۔

رہائشیوں نے اس اچانک آنے والی افتاد کی وجہ ڈھونڈنے کے لیے پانی کا ٹینک کا رخ کیا جہاں سے عمارت کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ پانی کے ٹینک میں آئل کی طرح کا مادہ پانی کی سطح پر تیر رہا تھا۔پولیس کو طلب کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ آئل نہیں بلکہ شراب کی ایک قسم ہے جو قریب ہی ہوٹل میں ذخیرہ کی گئی تھی لیکن ایکسپائرڈ ہونے کی وجہ سے ہوٹل انتظامیہ نے ہزاروں لیٹرز شراب بہا دی تھی جو کسی طرح گڑھے سے رہائشی عمارت کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینک میں جمع ہوگئی۔

ہوٹل انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زائد المعیاد شراب کو ضائع کرنے کے لیے گڑھا کھود کر اس میں شراب بہا دی تھی۔ اندازہ نہیں کس طرح شراب پانی کے ٹینک تک پہنچی۔ پولیس نے غفلت برتنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ہوٹل انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

About BBC RECORD

Check Also

دشمن کوازخود نشانہ بنانے والی آبدوزبنانے کی تیاری

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ واشنگٹن امریکی بحریہ کی جانب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے