سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار

محمد عمران
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ملتان
پنجاب پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔مظفر گڑھ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں ملتان سے گرفتار کرلیا ہے، جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مظفرگڑھ میں نہرتوڑنے، ناجائزاسلحہ برآمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

انتظامیہ منافع خور کو پکڑنے میں ناکام

Share this on WhatsAppلاہور سبزی منڈیوں میں منافع خوروں کو کھلی چھوٹ، انتظامیہ منافع خور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے