کرونا وائرس کی وبا: چین کا امریکا کی مدد کی پیش کش قبول کرنے سےانکار

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ چین
ماضی کے بحرانوں کی نسبت کرونا وائرس سے نمٹنے میں زیادہ شفاف ہے لیکن اس نے ابھی تک امریکا کی جانب سے اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیش کش کو قبول نہیں کیا ہے۔

یہ بات وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اتوار کو سی بی ایس چینل کے پروگرام ’’فیس دا نیشن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ’’ اب تک چینی ماضی کے بحرانوں کی نسبت یقینی طور پر زیادہ شفاف واقع ہوئے ہیں اور ہم اس کو سراہتے ہیں۔‘‘

انھوں نے بتایا کہ ’’امریکا نے چین کو میڈیکل اور صحت کا پیشہ ور عملہ بھیجنے کی پیش کش کی تھی لیکن ہمیں چین کی جانب سے اس پیش کش پر کوئی جواب موصول نہیں ہواہے لیکن ہم ان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

اسپین:کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 849 ہلاکتیں ، 9222 نئے کیسوں کی تصدیق

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسپین گذشتہ 24 گھنٹے کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے