سلنڈر دھماکے سے فیکٹری میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

لاہور شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ ادھر لاہور میں پیر مکی دربار کے قریب گھر میں آتشزدگی سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعے کی تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے تعین کی ہدایت کی گئی ہے

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں شارع فیصل پر موٹرسائیکل سوار خواتین ٹریفک اہلکار تعینات

Share this on WhatsAppکراچی: ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہرکی سب سےاہم شاہراہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے