شیشہ بار پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیاں اور 18 لڑکے گرفتار

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کراچی
پولیس نے شیشہ بار پر چھاپہ مارکر ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیوں اور 18 لڑکوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا.پولیس کے چھاپے پر شیشہ بار میں سراسیمگی پھیل گئی۔ ڈانس پارٹی میں مشغول کئی افراد فرار ہوگئے، چھاپے کے دوران پولیس نے شیشہ بار سے شراب کی درجنوں بوتلیں، کئی اقسام کی منشیات ، ممنوعہ شیشہ کے فلیور برآمد کرلیے.

حیدری پولیس نے جب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیشہ بار پر چھاپہ مارا تو اس دوران ڈانس پارٹی جاری تھی اور بار رقص و سرور کی محفل جاری تھی اس دوران پولیس نے 4 لڑکیوں سمیت 18 لڑکوں کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں، کئی قسم کی منشیات اور ممنوعہ شیشہ فلیور برآمد کیے گئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

انتظامیہ منافع خور کو پکڑنے میں ناکام

Share this on WhatsAppلاہور سبزی منڈیوں میں منافع خوروں کو کھلی چھوٹ، انتظامیہ منافع خور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے