سماجی ذرائع ابلاغ پر غیراخلاقی مواد شئرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سماجی ذرائع ابلاغ پر نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز روکنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے آپریشن کلین اپ شروع کرنے کے لیے تیاری کر لی ہے اور سائبر کرائم ایکٹ قوانین بدلنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز احسان صدیق کمیٹی کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے باقی ممبران میں اے ڈی جی بشارت اور ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار احمد چوہان بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ڈائریکٹر لا طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجاد علی خان کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی واٹس اپ، فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام سمیت 6 سوشل سائٹس کے عدم تعاون پر سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوائے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

انتظامیہ منافع خور کو پکڑنے میں ناکام

Share this on WhatsAppلاہور سبزی منڈیوں میں منافع خوروں کو کھلی چھوٹ، انتظامیہ منافع خور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے