آرمی چیف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ راولپنڈی

پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سدوزئ سے ملاقات کی اور ایل او سی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

About BBC RECORD

Check Also

فیٹف کی پاکستان کو جون 2020 تک تمام اہداف مکمل کرنے کی ہدایت

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ اسلام آباد فنانشل ایکشن ٹاسک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے