ایرانی رجیم ہر آنے والے دن اپنا قانونی جواز کھو رہی ہے:پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ تہران حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے پومپیو نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ایرانی حکومت اپنے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کررہی ہے۔ ایرانی رجیم اپنے من پسند لوگوں کو انتخابات میں کامیاب کرانے کے لیے پارلیمنٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی بھی مرتکب ہے’۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ یہاں تک کہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی انتخابات نہیں ہیں اور الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔میں واضح کررہا ہوں کہ ایرانی رجیم ہرآنے والے دن اپنا آئینی جواز کھو رہی ہے۔ دنیا ایرانی عوام کی آواز سن رہی ہے۔خامنہ ای کو بھی اپنے لوگوں کی بات ضرور سننا ہوگی۔

ادھر ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے اعلان کیا کہ انہوں نے ری پبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر ایرانی عوام کی ‘قاتل حکومت’ کے خلاف ایک نیا بل تیار کیا ہے جسے جلد ہی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

گراہم نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ آج میں نے سینیٹر مارٹھا مارک سیلی ، سینیٹر لنکارڈ ، مارکو روبیو ، جانی آرنیٹ ، ٹیڈ کروز اور مِٹ رومنی کے ساتھ ایک نیا مسودہ تیار کیا ہے جسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل میں ایرانی عوام کی رجیم کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کا مطالبہ اور ایرانی عوام کی مدد پرزور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایران میں فوج کے ہاتھوں یوکرین کا ایک مسافر جہاز میزائل حملے میں مار گرائے جانے کے بعد ایرانی عوام کی بڑی تعداد حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئی تھی۔

گذشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا تھا کہ ایرانی حکومت پارلیمانی انتخابات سے قبل من پسند امیدواروں کوآگے لانے اور ناپسندیدہ شخصیات کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے ایک ہزار سےزاید امیدواروں کو ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ صدیق اکبر ریلی میں دھماکہ 22 افراد جانبحق 35 زخمی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ کوئٹہ پریس کلب کے قریب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے