کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاکستانی فوج

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ راولپنڈی
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی ایل او سی کے پار فوجی کارروائی کی باتیں محض بیان بازی ہیں، یہ معمول کی ہرزہ سرائی ہیں،

وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بیان بھارت کے اندرونی انتشار و حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج کی آزاد کشمیر کے حوالے سے گیدڑ بھپکیاں سامنے آئی تھیں، جس میں بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ ’’پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے فوج کارروائی کرسکتے ہیں، کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے پہلے سے قرارداد موجود ہے‘‘۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعلیٰ پنجاب کمیٹی کی مخالفت کے باوجود لاہور جمخانہ کے مستقل ممبر بن گئے

Share this on WhatsAppوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لاہور جمخانہ کی مستقل ممبر شپ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے