نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا،وزیراعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے ملاقات کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں لیڈ لے گا۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت اورتعمیری سیاست ضروری ہے۔ حالات کے پیش نظر اپوزیشن کو پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاکستانی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔ معیشت کی مضبوطی سے عوام کی مشکلات پر قابوپالیں گے۔

سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ غریب عوام کو اوپر اٹھانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام، پناہ گاہ اور انصاف ہیلتھ کارڈ غریب عوام کیلئے ہیں- ماضی کے حکمرانوں نے غریب عوام کا سوچنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دی- تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے سفر کو جاری رکھے گی- ہر محکمے اور ہر ادارے میں تبدیلی نظرآئے گی۔ –

About BBC RECORD

Check Also

ملک میں کورونا وائرس کا گراف نیچے آنا تسلی بخش ہے، وزیر اعظم پاکستان

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے