لاہور میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا

لاہور: پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا قلعہ گجر سنگھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کانسٹیبل نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اسپتال پہنچ گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کی حالت خطرے سے باہر ہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، بعد ازاں بلڈپریشرکم ہونے پر دوبارہ داخل کرلیا گیا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ گھر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی پر حملہ کرنے والے کانسٹیبل رفیق کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی کا سنٹرل جیل روالپنڈی کا دورہ

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے