بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر اپنے ہی ملک میں جعل سازی کے الزام میں گرفتار

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ بھوپال
دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنانے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر حکام کو فون کرنے کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں اسپیشل ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو گرفتار کر لیا ہے، انڈین ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ونگ کمانڈر نے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر گورنر مدھیا پردیش کو فون کیا اور اپنے ایک دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کی سفارش کی تھی۔

اسپیشل ٹاسک فورس نے ونگ کمانڈر کے دوست ڈاکٹر چندریش کمار شوکلا کو بھی حراست میں لے لیا، ڈاکٹر شوکلا نے امیت شاہ کا پرسنل اسسٹنٹ بن کر گورنر کو فون کیا اور وزیر داخلہ امیت شاہ ظاہر کرکے ونگ کمانڈر کلدیپ سے بات کروائی تھی۔ اسپیشل فورس نے فون نمبرز کے ذریعے دونوں کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ زیر حراست ملزم کوئی اور نہیں انڈین ایئر فورس کا ونگ کمانڈر ہے۔

ڈی جی اسپیشل ٹاسک فورس نے ؛ بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کو مزید بتایا کہ ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا انڈین ایئرفورس کے ہیڈکوارٹر میں تعیناتی سے قبل ریاست مدھیا پردیش کے سابق گورنر رمنا ریش کے اے ڈی سی رہ چکے ہیں اور اس دوران حاصل ہونے والی معلومات کو بنیاد بناکر اپنا کام نکلوانے کے لیے امیت شاہ بننے کا ڈرامہ کیا تاہم جلد ہی اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

یمن: نہم میں حوثیوں کے ڈیتھ بریگیڈ کا سربراہ ہلاک ، بقیہ عناصر نے ہتھیار ڈال دیے

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ یمن دارالحکومت صنعاء کے مشرق ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے