امریکا فوری طور پر عراق سے فوج نکال لے، عراقی وزیراعظم

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ عراق
عبوری وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے
خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے عبوری وزیراعظم عادل عبد المہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران وزیراعظم عبد المہدی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے امریکی وزیر خارجہ سے بغداد وفد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے اور عراقی عوام کی بھی یہی خواہش ہے اس کے علاوہ امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا بھی یہی تقاضا ہے کہ امریکی فوج عراق سے نکل جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

یمن: نہم میں حوثیوں کے ڈیتھ بریگیڈ کا سربراہ ہلاک ، بقیہ عناصر نے ہتھیار ڈال دیے

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ یمن دارالحکومت صنعاء کے مشرق ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے