مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ نئی دلی

مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر آسام کا دورہ ملتوی کردیا، مودی کو جمعے کو آسام (گواہاٹی) میں ’’کھیلو انڈیا‘‘ یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم حکومتی پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنماؤں کے مشورے اور بعد ازاں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔

معروف گلوکار زوبین گارگ نے کہا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں۔

واضح رہے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دوسری پر آسام کا دورہ ملتوی کیا جارہا ہے، اس سے قبل دسمبر میں گوہاٹی میں شیڈول بھارت اور جاپان سربراہی اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا تھا جس میں مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

فیٹف کی پاکستان کو جون 2020 تک تمام اہداف مکمل کرنے کی ہدایت

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ اسلام آباد فنانشل ایکشن ٹاسک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے