مبشر لقمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانے میں جمع

لاہور فواد چودھری کے پروٹوکول افسر نے ماڈل ٹاؤن تھانے میں مبشر لقمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان اور ان کے ساتھیوں نے بیچ بچاؤ کرانے پر انہیں زدو کوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

دوسری جانب مبشر لقمان پہلے سے ہی فوادچودھری کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں اندارج مقدمہ کی درخواست جمع کرا چکے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کے روز صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں فواد چودھری اور مبشر لقمان کے درمیان مبینہ ویڈیو کے تذکرے پر جھگڑا ہوا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

شیشہ بار پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں مصروف 4 لڑکیاں اور 18 لڑکے گرفتار

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کراچی پولیس نے شیشہ بار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے